21 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ آئمہ مساجد دعوت اسلامی کے تحت پنجاب کے
شہر گجرات میں قائم جامعۃالمدینہ گجرات دروۃالحدیث میں 25اپریل2024بروز جمعرات بعد نماز ظہراحکام مسجد
کورس کے متعلق تربیتی سیشن ہوا جس میں صوبائی، ڈویژن،ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت امام
صاحبان نے شرکت کی ۔
تربیتی سیشن میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی نے حاضرین کے درمیان آداب مسجد،احکام مسجد،صفائی ستھرائی،صف
بنانے،اور دیگر اہم شرعی احکامات کے متعلق تربیت فرماتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا ۔( محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی)